آزاد کشمیر میں طوفانی بارشیں،لینڈ سلائیڈنگ،مکانات تباہ

61 / 100

آزاد کشمیر میں طوفانی بارشیں،لینڈ سلائیڈنگ،مکانات تباہ

 

مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، راولاکوٹ، پلندری، باغ، نیلم، چناری (نمائند گان) گزشتہ کئی روز سے لگی طوفانی بارشوں نے ڈویژن مظفر آباد میں تباہی مچا دی، جاگراں ویلی، لوات بالا ، شاردہ ،تابٹ اور ہلمت میں 6سے 8 انچ تک برفباری ہوئی ، دارالحکومت مظفرا ٓبادسے 40 کلو میرٹ دور تحصیل نصیر آباد کی یونین کونسل پنجگراں کے گائوں چنمبہ میں شدید بارش کے دوران پتھر لگنے سے 12 سالہ بچہ رضوان جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ پنجگراں کی حدود میں چمیہ گائوں میں ایک 12 سالہ بچہ رضوان ولد عبدالرحمن اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ بلندی سے ایک پتھر اس کے سر پر گرنے سےبچہ موقعے پر جاں بحق ہوگیا ۔ آسمانی بجلی گرنےسے جہلم ویلی میں میاں ، بیوی سمیت تین افراد زخمی۔ جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ درجنوں مکانات تباہ، لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جبکہ ٹرانسمیشن لائینیں گرنے سے متعدد علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔ شاہراہ نیلم سیماری، جورا ، لوات ، دواریاں ، دودھنیال اور شیخ بیلہ سے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند ہے ۔ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں نے نظام زندگی جل تھل کر کے رکھ دیا ہے۔ ڈویژن بھر میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ درجنوں مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی نظر ہو چکے ہیں۔ کئی ایک لوگ لینڈ سلائیڈنگ کاشکار ہو کر زندگی ہار چکے ہیں۔ جبکہ بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept