افضل حسین تارڑ کا انتقال

70 / 100

افضل حسین تارڑ کا انتقال

مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی افضل حسین تارڑ 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

مرحوم 2 مرتبہ ن لیگ کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے اور پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ کے انتقال کی خبر اُن کی صاحبزادی اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔

ن لیگی رہنما کی نماز جنازہ اُن کے آبائی گاؤں کولو تارڑ ضلع حافظ آباد میں ادا کردی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept