شمالی وزیرستان میں فائرنگ، محسن داوڑ زخمی

50 / 100

میران شاہ: شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ  زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق رکن اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ  محسن داوڑ احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی ہوئے۔ محسن داوڑ کو پاؤں میں گولی لگی۔احتجاجی مظاہرہ میران شاہ میں انتخابی نتائج کی تاخیر پر کیا جا رہا تھا۔ محسن داوڑ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ محسن داوڑ کے ساتھ دیگر 3 افراد بھی زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق محسن ڈاور کے حامی شر پسندوں کی جانب سے بلا  اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ محسن داوڑ کے ساتھیوں نے احتجاج کے دوران آرمی کیمپ میران شاہ کے گیٹ پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی۔

 

پولیس نے شرپسندوں کو منتشر کرنے کے لیے جوابی کارروائی کی۔ پرتشدد احتجاج  اور آرمی کیمپ پر فائرنگ کا مقصد حالات اور امن عامہ کی صورتحال کو خراب کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept