ڈیرہ اسماعیل خان، فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شہید،4 زخمی

64 / 100

ڈیرہ اسماعیل خان، فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شہید،4 زخمی

 

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کسٹم اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے

 

جس کے نتیجے میں دو کسٹم اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹم انٹیلیجنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا

 

جس میں انسپکٹر سمیت 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept