جے یو آئی کا بلوچستان میں حکومت نہ بنانے کا اعلان

59 / 100

جے یو آئی کا بلوچستان میں حکومت نہ بنانے کا اعلان

فیصلہ ہوا ہے پورے پاکستان میں حکومت میں نہیں جائیں گے، ہم کسی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔

 

جمیعت علمائے اسلام (ف) بلوچستان کے صدر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان میں حکومت نہ بنانے کا اعلان کردیا۔

 

مولانا عبدالواسع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیصلہ ہوا ہے پورے پاکستان میں حکومت میں نہیں جائیں گے، ہم کسی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔

 

خیال رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

 

انہوں نے مرکز میں حکومت میں بیٹھے سے انکار کردیا ہے اور انتخابی دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 

ممکنہ طور پر جے یو آئی کے اس احتجاج میں پی ٹی آئی بھی شامل ہوسکتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept