تحریک انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا

57 / 100

تحریک انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وفد جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ چکا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر گوہر خان، اسد قیصر، بیرسٹر سیف اللہ اور اخونزادہ حسین احمد پر مشتمل وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

 

پی ٹی آئی کی قیادت کا جمعیت علماء اسلام کی قیادت سے رابطہ ہوا ہے۔

 

خیال رہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کہہ چکے ہیں کہ عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا ہے، ہم الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے اور جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے۔

 

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہمارے پی ٹی آئی سے اختلافات رہے ہیں، ہمیں ان کے جسموں سے کوئی مسئلہ نہیں، ان کے دماغوں سے مسئلہ ہے، وہ ٹھیک ہوجائیں گے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ دھاندلی ہوئی تو ساتھ آجائے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ دھاندلی نہیں ہوئی تو وہ بیٹھ جائے اور عیاشی کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept