شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا شعیب کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے

63 / 100

 

شعیب ملک اپنی اہلیہ ثنا شعیب کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے۔

 

ثنا شعیب ملک ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھیں گی جس کے سیزن 9 میں شعیب ملک کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

 

ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کا آغاز آج ہوگا۔

 

پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی، جس میں معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

 

افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept