علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

63 / 100

علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی کے113 سے میری کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 113 ڈی آئی خان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا پی کے 113سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 

علی امین گنڈا پور کی قومی اسمبلی کے حلقے  این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept