کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فاتحانہ آغاز

55 / 100

پی ایس ایل 9،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فاتحانہ آغاز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بناسکی۔

زلمی کے کپتان بابر اعظم 68، صائم ایوب 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ اسکے علاوہ کوئی بلے باز بھی قابل ذکر رنز نہ بناسکا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے 2، محمد عامر، عقیل حسین، محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلی اننگز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوپننگ جوڑی نے ابتدا ہی میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 157 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

سعود شکیل نے 47 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیسن رائے 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان ریلی روسو 14، شیرفین رتھرڈورڈ 20، محمد وسیم جونئیر 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 جبکہ لیوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے کہا کہ کوشش کریں گے بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept