نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

69 / 100

نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

 

امریکا نے کہا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے۔

 

یہ بھی پڑھیں معاملات طے، زرداری صدر اور شہباز وزیراعظم ہونگے، بلاول بھٹو

 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات میں مداخلت یا فراڈ کے دعوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تحقیقات پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جب مداخلت کے کسی بھی دعوے یا الزام کی بات آتی ہے

 

تو ہم اس کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر میتھیو ملر نے کہا کہ دنیا ہم بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept