ملتان سلطانز مسلسل تیسرا میچ جیت گیا

59 / 100

ملتان سلطانز مسلسل تیسرا میچ جیت گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 167 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اننگز کے آغاز میں ہی لاہور قلندرز کو 3 کے مجموعے پر ہی ان فارم صاحبزادہ فرحان کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔

تاہم دوسری وکٹ پر تجربہ کار جوڑی فخر زمان اور رسی ویندر ڈوسن نے 94 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنا کر اپنی ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کیا۔

97 کے مجموعے پر اسامہ میر نے یہ خطرناک پارٹنرشپ توڑی، انہوں نے 54 رنز بنانے والے ڈوسن نے آؤٹ کرکے لاہور قلندرز کی اننگز کی اسپیڈ کو بریک لگانے کی کوشش کی۔

سلطانز کے بولرز اس کوشش میں اس وقت کامیاب ہوتے نظر آئے جب 114 کے مجموعے پر انہوں نے 41 رنز بنانے والے فخر زمان کو چلتا کیا، فخر کی اننگز کا خاتمہ عباس آفریدی نے کیا۔

ملتان سلطانز کے بولرز کی جانب سے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ جاری رہا، تاہم قلندرز کے بیٹرز نے بھی رنز بٹورنا جاری رکھا۔

اختتامی لمحات میں سکندر رضا کے 23، جہانداد خان کے 16، کارلوس بریتھویٹ کے 15 جبکہ عبداللہ شفیق کے 6 رنز کی بدولت لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی نے دو وکٹیں لیں جبکہ عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کےلیے اچھی لگ رہی ہے، اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹاس مسئلہ نہیں، کرکٹ اچھی کھیلیں گے تو جیتیں گے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں لاہور قلندرز کو اپنے دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم دونوں میچز میں کامیاب رہی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept