ن لیگکے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ظہیر اقبال ڈپٹی اسپیکر منتخب

59 / 100

ن لیگکے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ظہیر اقبال ڈپٹی اسپیکر منتخب

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان اسپیکر اور ملک ظہیر اقبال چنڑ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر کے انتخاب کیلیے ووٹنگ ہوئی، اسپیکر کے انتخاب کے لئے تمام 322 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے، جس میں سے دو ووٹ مسترد ہوئے۔

مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان نے 224 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بھچر تھے جنہوں نے 96 ووٹ حاصل کیے۔

بعد ازاں ملک محمد احمد خان نے اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اور پھر ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا اعلان کیا۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مسلم لیگ ن کے ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے درمیان ہوا۔

ڈپٹی اسپیکر کے لیے 323 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے اور کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا، ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی میں مسلم لیگ ن کے ملک ظہیر اقبال چنڑ 220 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بن گئے۔ دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک ظہیر اقبال چنڑ 103 ووٹ لے سکے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی کامیابی پر لیگی اراکین نے ایوان میں ’شیر آیا ، شیر آیا‘ کے نعرے لگائے۔ جبکہ مریم نواز نے ملک احمد خان کو تھپکی دے کر شاباش بھی دی۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی کا انتخاب سوموار 26 فروری کو ہو گا، جس کے لیے کاغذات نامزدگی اتوار کی شام 5 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept