پبلک مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت کے منصوبے پر کام شروع

61 / 100

پبلک مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت کے منصوبے پر کام شروع

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے بعد عوامی مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو منصوبے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

پی آئی ٹی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانے ہاٹ سپاٹ ایریاز کو بحال کیا جائے گا، ایک بار پھر بس سٹاپس، کالجز، یونیورسٹیز، ہسپتالوں اور ریلوے سٹیشن پر مفت وائی فائی کی سہولت میسر ہو گی، مزید ہاٹ سپاٹ ایریاز کو بھی منصوبے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

2013ء میں بھی ن لیگ کی حکومت نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں مفت وائی فائی کی سہولت دی تھی، پی ٹی آئی دور حکومت میں مفت وائی فائی سروس بند کر دی گئی۔

پی ٹی آئی دور میں مفت وائی فائی کی فراہمی کی ذمہ داری پی ٹی سی ایل کو دی گئی تھی، اب کی بار پی آئی ٹی بی مفت وائی فائی کی سروس فراہم کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept