گاڑی اوور ٹیک کرنے پرسرکاری افسر کا شہری پر تشدد

62 / 100

گاڑی اوور ٹیک کرنے پرسرکاری افسر کا شہری پر تشدد

 

راولپنڈی میں سرکاری افسر کے شہری پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، تشدد کرنے والا افسر سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا قریبی عزیز نکلا۔

 

تشدد کرنے والا افسر راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) میں ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر ہے، سرکاری افسر ملک غنضفر نے گاڑی اوور ٹیک کرنے پر شہری پر تشدد کیا اور اس کا سر پھاڑ دیا۔

 

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوٹر لگی گاڑی کھڑی ہے، اس سرکاری گاڑی سے نکلے شخص نے گاڑی کے ڈرائیور کو تھپڑ مارا اور اسے مزید تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

واقعہ آرڈی اے راولپنڈی کے مرکزی دروازے کے سامنے پیش آیا

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept