کور کمانڈر بلوچستان کا گوادر کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات

59 / 100

کور کمانڈر بلوچستان کا گوادر کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات

کور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے ضلع گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر جی او سی گوادر ڈویژن نے متاثرہ علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل اور امدادی ٹیموں کی جانب سے اٹھائے گئے فوری اقدامات کے بارے میں کور کمانڈر کو آگاہ کیا، دورہ کے دوران کور کمانڈر نے سماجی اور علاقائی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔

کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج اس قدرتی آفت میں سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بروقت امداد و بحالی کو یقینی بنائے گی، سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج نے کوئٹہ سے 17 بڑے اور چھوٹے نوعیت کے واٹر پمپ گوادر پہنچا دئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کی مکمل بہتری تک پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود رہ کر متاثرین کو ریلیف فراہم کرتی رہیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept