اڈیالہ جیل میں عمران خان کے دانتوں کا معائنہ مکمل

59 / 100

اڈیالہ جیل میں عمران خان کے دانتوں کا معائنہ مکمل

راولپنڈی: عدالت کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دانتوں کا معائنہ مکمل ہوگیا جبکہ علاج جیل میں ہوگا یا اسپتال میں اس کا حتمی فیصلہ علیمہ خان کریں گی۔

عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں دانتوں کا معائنہ اُن کی ذاتی معالجہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی نے کیا، اس موقع پر سرکاری ڈاکٹرز بھی موجود رہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے دانتوں میں تکلیف کے باعث نیب عدالت سے میڈیکل چک اپ کے لیے اجازت لی تھی، جس پر بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی نے جیل میں معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا معائنہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔ وکیل خالد یوسف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے صحت کے متعلق بات کرنے کا اختیار اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کو دیا ہے، ذاتی معالجہ معائنے کی رپورٹ علیمہ خان کو پیش کریں گی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں علاج کرائیں گے یا کسی دوسرے اسپتال منتقل ہوں گے اس کا فیصلہ بھی علیمہ خان کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بڑی عزت کے ساتھ جیل میں جانے دیا، ذاتی ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کے پاس گئیں جہاں سرکاری ڈاکٹرز بھی موجود تھے، ابھی ابتدائی چیک اپ ہوا ہے، تفصیلی موقف علیمہ خان دیں گی، ظاہری طور پر بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept