وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا

61 / 100

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پورے پاکستان میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہمارا یہاں پر پرامن احتجاج ہوگا، عدلیہ کو مینڈیٹ چوری کے خلاف ایکشن لینا چاہئے، چیف الیکشن کمشنر کو فوری استعفیٰ دینا چاہئے، انتخابات سے قبل بھی ہمارے کاغذات چھینے گئے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے اپنے آئین کی حفاظت کرنی ہے، بین الاقوامی اداروں نے بھی اس انتخابات کو ماننے سے انکار کیا ہے، اگر ادارے یقین دہانی کرائیں تو دوبارہ انتخابات کے لئے تیار ہیں، اس لئے ہم نے ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کا کہا تھا، آصف زرداری کو ووٹ دینے والے فارم 45 والے نہیں ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آصف علی زرداری کی حلف برداری میں جاکر کیا میں آئین کی خلاف ورزی کروں گا؟ ہمارا خزانہ خالی نہیں ہے ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept