بھارت،بنگلادیش میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

61 / 100

بھارت،بنگلادیش میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

 

بھارت اور بنگلادیش میں بھی رمضان المبارک 1445ھ کا چاند نظر آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لکھنؤ شہر میں رمضان کا چاند نظر آگیا۔ ملک بھر میں منگل 12 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔

بنگلا دیشی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، منگل 12 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، مقبوضہ وادی میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں آج روزہ 11 تھا، جبکہ مشرقی ایشیائی ریاستوں اور اوشیانا کے مختلف ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept