ملتان،مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق

65 / 100

ملتان،مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق

 

ملتان میں تین منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

افسوسناک واقعہ ملتان کے علاقے حرم گیٹ کے محلہ جوادیاں میں پیش آیا جہاں گھر میں موجود افراد پر اچانک تین منزلہ گھر کی چھت آ گری،

ملبے تلے دب کر 9 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بھی موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا، چھت کا کچھ ملبہ ساتھ والے مکانوں پر بھی گرا جس کی وجہ سے مزید نقصان کا خدشہ ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept