اسلام آباد اورخیبرپختونخوا میں زلزلہ

64 / 100

اسلام آباد اورخیبرپختونخوا میں زلزلہ

 

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ پشاور، مردان،مالاکنڈ ، کوہاٹ، سوات،بونیر،شانگلہ،نوشہرہ ،صوابی اور میانوالی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے مرکز کی گہرائی زیرزمین 130 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept