کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

64 / 100

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

 

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے استقبال کیا، تینوں مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept