رمضان پیکیج گھر گھر تقسیم نہ کرنے پر 3 پٹواری معطل

64 / 100

رمضان پیکیج گھر گھر تقسیم نہ کرنے پر 3 پٹواری معطل

رمضان پیکیج گھر گھر تقسیم نہ کرنے پر تین پٹواری معطل کر دیئے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سمندری سلیمان منشا نے راشن تقسیم پروگرام کے معائنے کے دوران کارروائی کی، معطل کئے گئے پٹواریوں میں علی رضا، احتشام احمد اور فائزہ اسلم شامل ہیں۔

پٹواریوں کے خلاف پیٍڈا ایکٹ کے تحت انکوائری بھی شروع کر دی گئی، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پٹواریوں نے حکومت پنجاب کی ہدایات کی سنگین خلاف ورزی کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept