ایوان بالا کی 6نشستوں کیلئے مقابلہ شروع

65 / 100

ایوان بالا کی 6نشستوں کیلئے مقابلہ شروع

 

سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔پولنگ کا عمل 9 بج کر 5 منٹ پر شروع ہوا۔

 

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا رکن منتخب ہونے کے بعد چھوڑی گئی سینیٹ کی 6 نشستوں کیلئے ضمنی انتخاب آج  ہورہا ہے، پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

 

اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے، ووٹنگ کا عمل قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں میں ہوگا۔6 نشستوں پر نئے سینیٹ اراکین کے انتخاب کیلئے تینوں ایوان کے ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

 

اسلام آباد کی نشست پر سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری الیاس مہربان اور پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہے۔سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ خان اور محمد اسلم ابڑو جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔

 

بلوچستان سے سینیٹ کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

 

سینیٹ کی 6 نشستیں یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفورحیدری، نثارکھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفرازبگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept