ترک صدر کا محافظ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

63 / 100

ترک صدر کا محافظ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ترک صدر طیب ایردوان کا محافظ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی حفاظت پر مامور ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا جب کہ دو صدارتی محافظوں سمیت 3 دیگر افراد ایک حادثے کے دوران زخمی ہو گئے، ترک حکام نے تصدیق کی کہ یہ حادثہ ایردوآن کے جنوب مشرقی ترکیہ کے دورے کے دوران صوبہ سرناک میں پیش آیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے افراد ترک صدر کے جنوب مشرقی صوبے کے دورے کے دوران ان کے ساتھ بھیجی گئی تھی، حکام نے وضاحت کی کہ گارڈ کے عملے کو پیش آنے والے حادثے کے بارے میں ابھی تک کوئی اضافی معلومات نہیں ملی ہیں، یہ ایک ٹریفک حادثہ ہی ہوسکتا ہے تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept