ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کون کرے گا ؟ 

65 / 100

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کون کرے گا ؟

 

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کو دینے کا فیصلہ کر لیا جس کے لئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پلئینگ کنڈیشنز نےمنظوری دے دی۔

 

دبئی میں آئی سی سی بورڈ اجلاس کے مطابق میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے دوسری اننگز میں کم از کم 5 اوور مکمل کرنا ضروری ہوگا، جبکہ ناک آؤٹ میچز میں فیصلے کے لیے کم ازکم 10اوورز کا کھیل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سرفہرست 8 ٹیمیں اور میزبان ملک براہ راست کوالیفائی کریں گے، دیگر دو ٹیموں کا فیصلہ میزبان ٹیموں کی رینکنگ پوزیشن کے مطابق ہوگا جبکہ 8 ٹیمیں ریجنل کوالیفائرز شرکت کا حق حاصل کریں گے۔

 

سیمی فائنلز اور فائنل مکمل کرانے کے لیے ریزرو ڈے بھی ہوں گے۔ مقررہ دن پر میچ نہ ہونے کی صورت میں میچ کے لیے ریزرو دن ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept