مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں قید خواتین کے ساتھ افطاری

66 / 100

مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں قید خواتین کے ساتھ افطاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نے سنٹرل جیل کوٹ لکھت کا دورہ کیا اور قیدی خواتین کے ساتھ افطاری کی۔

اپنے دورے کے دوران مریم نواز مہمانوں کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے قیدی خواتین کے ساتھ بیٹھ گئیں۔

وزیراعلیٰ قیدی خواتین کو خود سموسے، پکوڑے، پھل اور کھانا پیش کرتی رہیں۔

مریم نواز نے سنٹرل جیل کے لان میں پودا لگایا اور مزید درخت لگانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے اس سیل کا دورہ بھی کیا جہاں ان کے والد نواز شریف قید کے دوران رہے۔

مریم نواز جیل میں گزارے وقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

انہوں نے جیل کے کچن کا دورہ کیا، قیدیوں کیلئے تیار کھانے کا جائزہ لیا اور معیار چیک کیا۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کے لئے اسپیشل افطار مینیو تیار کیا گیا۔

انہوں نے قیدیوں سے بات چیت کی اور مسائل اورضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔

مریم نواز نے قیدی خاتون کے ساتھ موجود ننھی بچی کا ہاتھ پکڑ لیا اور اسے کھانے کے بارے پوچھا۔

وزیراعلی نے جیل میں اپنی قید کے دوران ڈیوٹی پر متعین جیل سٹاف سے ملاقات بھی کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept