23 مارچ کو پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری

69 / 100

23 مارچ کو پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری

 

ٹریفک پولیس نے 23 مارچ کو پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق 17، 19، 21 اور 23 مارچ کو رات 12 سے دن 2 بجے تک بھاری ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا، لاہور سے آنے والی ٹریفک راولپنڈی صدر روڈ سے پشاور جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر جا سکے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کرال چوک اور راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، پارک روڈ سے داخل ہوگی، چھوٹی ٹریفک کشمیر چوک سے مڑتے ہوئے بہارہ کہو اور مری بھی جاسکتی ہے، پریڈ کے دوران فیض آباد تمام قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ڈے پریڈ 23 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept