علی امین گنڈاپوراورشاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

60 / 100

علی امین گنڈاپوراورشاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمات میں علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،

 

فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو بری کردیا گیا۔

 

جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے تھانہ کورال میں درج مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،

عدالت نے طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر شاہ محمود قریشی اور علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے،

 

عدالت نے فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا، عدالت نے کیس کو 20 مئی کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت پہلے ہی حقیقی آزادی مارچ کے اس کیس سے بری کر چکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept