وائرل ویڈیو میں پتنگ اڑانے والے پنجاب پولیس کے اہلکار معطل

64 / 100

وائرل ویڈیو میں پتنگ اڑانے والے پنجاب پولیس کے اہلکار معطل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات پولیس اہلکاروں نے ہوا میں اڑادئیے،شہریوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے بجائے پنجاب پولیس اہلکار خود ہی پتنگ اڑانے لگے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں پنجاب پولیس کی وردی پہنے اہلکاروں کو پتنگ اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے، دوسری جانب سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی پتنگ اڑانے کی ویڈیوکچھ روز پہلے کی ہے تاہم پتنگ اڑانے والے اہلکارکومعطل کردیا اور دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست پولیس ہیڈکوارٹربھیج دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پتنگ بازی روکنے کیلئے سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے پولیس حکام کا موقف ہے کہ ویڈیو میں موجود اہلکاروں کی شناخت کی کوششیں جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل فیصل آباد کے ڈجکوٹ روڈ پر موٹرسائیکل سوار آصف گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا تھا، فیصل آباد پولیس نے پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والے محمد آصف اشفاق کی قاتل ڈور کے مالک کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept