آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے باغ ، ہٹیاں بالا، دھیرکوٹ، راولا کوٹ اور پونچھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،

زلزلے کا مرکز آزادکشمیر راولا کوٹ کے قریب تھا، جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی گہرائی 24 کلومیٹر زیرزمین تھی ۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے آئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept