جنرل ساحر شمشاد کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالدبن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک سعودی دفاعی تعاون بڑھانے کیلیے اسٹریٹجک سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

11

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ورلڈ ڈیفنس شو میں پاکستان کی مختلف تنظیموں کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور الفتح 2 میزائل کے اسٹال کا افتتاح کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف اور چیف آف رائل سعودی لینڈ فورسز سے بھی ملاقات کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept