بلاول بھٹو کی الیکشن سے قبل گڑھی خدا بخش آمد

58 / 100

بلاول بھٹو کی الیکشن سے قبل گڑھی خدا بخش آمد

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری الیکشن 2024 سے ایک دن قبل گڑھی خدا بخش پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو سمیت شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی قبروں پر بھی حاضری دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ محترمہ امیر شیریں بیگم کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر 2007ء کے گمنام شہدا کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی، انہوں نے "میں بھٹو ہوں” سے موسوم گمنام شہدا کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept