نواز شریف نے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے

57 / 100

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے شکست کے بعد قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے  انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے ۔

 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا

 

کہ مانسہرہ کے کئی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے،125 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں سے فارم 45 نہیں پہنچے

 

لیکن نتائج کا اعلان کر دیا گیا، اس لیے این اے 15 سے نتیجے کو روکا جائے،

 

یاد رہے کہ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ کم تورغر سے ہار گئے ہیں اور انہیں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے شکست دی۔

 

پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان نے ایک لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ حاصل کیے جبکہ نواز شریف کو 80 ہزار 382 ووٹ ملے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept