قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب 7 آزاد امیدواروں کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

50 / 100

قومی اسمبلی کی نشستوں پرکامیاب سات آزاد امیدواروں نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے، جن میں جنوبی پنجاب سے پانچ، وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ایک ایک آزاد امیدوار شامل ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق نو منتخب آزاد امیدواروں کی آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، جس میں ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد امیداروں کوپیپلزپارٹی میں شامل کرانے کیلئے مخدوم احمد محمود اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر رہنما متحرک ہیں۔

 

دوسری جانب پی ایس تھری جیکب آباد سے کامیاب آزاد امیدوار ممتاز جکھرانی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

 

میر ممتاز جکھرانی کا کہنا ہے کہ میں پیپلزپارٹی خاندان کا حصہ تھا ہوں اور رہوں گا۔

 

انہوں نے کہا کہ میں اپنی کامیابی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے نام کرتا ہوں۔

 

ممتاز جاکھرانی نے کہا کہ میری ناراضی وقتی تھی، میں پارٹی کے خادم کی طرح کام کرتا رہوں گا، میرا ووٹ پیپلز پارٹی کے حصے میں شامل کیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept