میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

67 / 100

میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

 

میانوالی میں خیبرپختونخوا بارڈر پر قبول خیل کے مقام پر پولیس چیک پوسٹ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق رات گئے 10 سے 12 دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں  لوئر دیر، دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، 4 زخمی

 

پولیس نے بتایا کہ پولیس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تمام دہشت گرد فرار ہوگئے۔

فضا نعرہ تکبیر اور پنجاب پولیس زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔

 

 یہ بھی پڑھیں  خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: داعش کا دہشتگرد ہلاک

 

ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پنجاب پولیس کے حوصلے بلند ہیں،

 

عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

آئی جی پنجاب عثمان انوار نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept