میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر جاں بحق، ویڈیو وائرل

65 / 100

میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر جاں بحق، ویڈیو وائرل

 

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 35 سالہ انڈونیشی فٹبالر جاں بحق ہوگیا، واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ 12 فروری کو پیش آیا جب انڈونیشیا میں دو ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ جاری تھا۔

 

وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے دوران اچانک آسمانی بجلی ایک کھلاڑی پر گرتی ہے.

 

اور وہ زمین پر گرجاتا ہے اور وہیں پر اس کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

 

تاہم مقامی میڈیا کے مطابق میچ اس وقت شروع ہوا جب آسمان صاف تھا لیکن کھیل کے دوران موسم خراب ہوگیا۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept