UKPNPنے ہمیشہ عوامی حقوق کی تحریکوں میں سرگرم کرداراداکیاہے

UKPNPنے ہمیشہ عوامی حقوق کی تحریکوں میں سرگرم کرداراد ا کیا ہے

UKPNPنے ہمیشہ عوامی حقوق کی تحریکوں میں سرگرم کرداراد ا کیا ہے-جمیل مقصود

پیرس(نمائندہ خصوصی)متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سابق سیکرٹری کمیٹی برائےامور خارجہ جمیل مقصود نے فرانس کے شہر پیرس کا دورہ کیا اور اس دوران متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سرگرم رہنما عتیق الرحمن ایڈوکیٹ کے ساتھ بھی ملاقات کی اور اس کے بعد پارٹی کے دیرینہ دوست اور سب سے پرانے ممبر امتیاز حسین اور ان کی فیملی کے ساتھ فرانس کے شہر وینے میں ملاقات کی اس موقع پر جمیل مقصود نے پارٹی کے دونوں سرگرم کارکنوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنا قیمتی وقت نکال کر ان سے ملے پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری برائے امور خارجہ جمیل مقصود نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے زیر انتظام آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری سیاسی اور سماجی تحریکوں پر روشنی ڈالی انہوں نے تحریک پر تفصیل سے گفتگو کی کرتے ہوئے دوستوں کو بتایا کہ آج کی تحریک جو جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرچم تلے جاری ہے یہ ماضی کی سیاسی اور سماجی حقوق کی تحاریک کا تسلسل ہے اور متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نے ماضی میں بھی اور حالیہ عوامی حقوق کی تحریک میں سرگرم کردار ادا کیا ہے۔ خطے کے تینوں ڈویژنز میں پارٹی راہنماوں اور طلبا ونگ کے سرگرم نوجوان راہنماوں نے تحریک کی کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برفاشت کیں۔ جمیل مقصود، امتیاز حسین اور عتیق الرحمن نے کامریڈ علی شمریز اور انکے دوستوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔ پارٹی راہنماوں نے پاکستانی مقبو ضہ علاقے کے ترقی پسند شاعر احمد فرہاد کی پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں اغواہ کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کے احمد فرہاد کے اغواءنے پاکستان کے عدالتی نظام اور آئین و قانون کی بالادستی کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑ دی ہےاور پاکستان کے عدالتی نظام کو بے نقاب کر دیا ہے،جمیل مقصود نے پاکستان اور مظفرآباد کی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جون میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں ان تمام مسائل کو عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept