اسرائیل نے زیر حراست 150 فلسطینی قیدی رہا کر دیئے

67 / 100

اسرائیل نے زیر حراست 150 فلسطینی قیدی رہا کر دیئے

اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کے دوران حراست میں لیے گئے 150 فلسطینی قیدیوں کو گزشتہ روز رہا کردیا۔

غزہ کراسنگ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فلسطینی قیدیوں سے بدسلوکی کی گئی ہے، رہائی پانے والے قیدیوں کو علاج کے لئے ابو یوسف النجار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے قیدیوں کی رہائی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم واضح کیا ہے کہ زیر حراست افراد سے کوئی بدسلوکی نہیں کی جاتی، اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام قیدی جو دہشت گردی میں ملوث نہیں تھے انہیں غزہ میں واپس چھوڑ دیا گیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی کا کہنا ہے کہ نیا معاہدہ میز پر رکھا ہے، اس معاہدے میں کچھ قیدیوں کی رہائی، لڑائی روکنا اور غزہ کو مزید انسانی امداد فراہم کرنا شامل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept