علی امین گنڈاپور کا تمام صوبوں میں ورکرز کنونشن کرانے کا اعلان

64 / 100

علی امین گنڈاپور کا تمام صوبوں میں ورکرز کنونشن کرانے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تمام صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ورکرز کنونشن کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہر صوبے میں جائیں گے دیکھتے ہیں کون روکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مخصوص نشستوں پر کوئی حق نہیں، قانون کے مطابق ہماری سیٹیں واپس کی جائیں پھر سینیٹ کا الیکشن کرایا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ فارم 47 پر بنی حکومتوں نے ضمنی الیکشن میں نظام کو مزید خراب کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا بے نقاب ہوچکے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کیا کرانا چاہ رہے ہیں میری سمجھ سے باہر ہے۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کی جائے اور ہمارا حق دیا جائے، اگر حق مانگنے سے نہیں ملا تو چھین کر لینا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز کنونشن کےلیے ہم ہر صوبے میں جائیں گے، دیکھتے ہیں ہمیں کون روکتا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پارلیمان کا ایوان بالا (سینیٹ) خیبر پختونخوا کی نشستوں کے بغیر ہے، قوم بے وقوف نہیں ہے، ایسی حرکتیں آپ کو مزید بے نقاب کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی میں جو خسارہ آرہا ہے، وہ رقم دینے پر تیار ہوں، اگر اپنے صوبے کا حق نہیں لے سکا تو مجھے کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہوگا۔

علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا کہ جتنے بھی لوگوں پر 9 مئی کی جھوٹی ایف آئی آرز ہیں، وہ سب ختم کرکے دکھاؤں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept