کوٹلی،کار دریائے پونچھ میں گرنے سے ڈرائیور لاپتہ،3 خواتین زخمی

68 / 100

کوٹلی،کار دریائے پونچھ میں گرنے سے ڈرائیور لاپتہ،3 خواتین زخمی

 

کوٹلی (نمائندہ خصوصی) ایک بد قسمت مسافر کاردریائے پونچھ میں گرنے سے ایک شخص لاپتہ

جبکہ خواتین زخمی ہوگئی ہیں ۔

زخمی ہونے والی تین خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

پولیس کےمطابق حادثے کا شکار گاڑی میں سوار افراد کا تعلق جہلم سے بتایا جا رہا ہے۔

 

چالیس سالہ شخص شہزاد ولد مشتاق کار چلا رہا تھا۔ گاڑی کوٹلی کی طرف سے تتہ پانی کی جانب جارہی تھی۔

کوٹلی تتہ پانی روڈ تھلہیر پل کے قریب حادثہ ہوا۔

 

کار میں سوار 14 سالہ ہاجرہ دختر شبیر اور نبیلہ زوجہ شہزاد اور طاہرہ زوجہ نصیب اللہ زخمی ہوگئیں۔

 

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept