پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست

67 / 100

پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست

نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ نیوزی لینڈ کے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 174 رنز بناسکی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔

 

پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست
پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست

 

 

اوپنر ٹم رابنسن نے 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈین فاکس کرافٹ نے 34 رنز بنائے، ٹام بلینڈل 28 اور کپتان مائیکل بریسویل 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ زمان خان، افتخار احمد، محمد عامر اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈیو فیکٹر کی وجہ سے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے دو پلیئرز انجرڈ ہیں، اس میچ کےلیے چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد عامر ، عماد وسیم ، فخر زمان اور زمان خان پلیئنگ الیون میں شامل کیے گئے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان اور عرفان خان ان فٹ ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ریسٹ دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں لیکن مجھے نام یاد نہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے زیر کیا جبکہ تیسرے میچ میں مہمان ٹیم نے بھی اسی مارجن سے کامیابی سمیٹی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept