کوٹلی،شازیہ اکبر چوہدری کی والدہ سپرد خاک

63 / 100

کوٹلی،شازیہ اکبر چوہدری کی والدہ سپرد خاک

کوٹلی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق مشیر وزیراعظم پاکستان شازیہ اکبر چوہدری طارق برادران گورنمنٹ کنٹریکٹر چوہدری طارق محبوب پیپلزپارٹی رہنما چوہدری طارق داؤد چوہدری طارق مسعود کی والدہ محترمہ کوٹلی کی پہلی خاتون کونسلر بلدیہ چوہدری جان اکبر کی نماز جنازہ شام سات بجے گورنمنٹ بوائز کالج گراؤنڈ میں ادا کی گئی ہے اس موقع پر مرحومہ کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا نماز جنازہ میں  وزراء حکومت جاوید اقبال بڈھانوی ۔ عامر یاسین سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز ممبر کشمیر کونسل ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز ۔ سپرنٹینڈنٹ پولیس میر محمد عابد ۔ کونسلرز عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ شاہنواز یاسین ۔ چوہدری عابدصدر پرائیویٹ سکولز میاں اکرم سمیت سیاسی و سماجی شخصیات تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحومہ کے درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept