یومِ آزادی پاکستان پر ’’صدائے چنار ڈیجیٹل چینل‘‘ کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد۔ یوم آزادی پاکستان کے موقع پر صدائے چنار ڈیجیٹل چینل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
اس حوالے سے دعائیہ تقریب مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوئی اور کیک کاٹا گیا۔


آذاد کشمیر کی معروف روحانی شخصیت قبلہ جناب جی پیر محمد ذاہد سلطانی دامت برکاتہم العالیہ آستانہ عالیہ گلہار شریف کوٹلی نے برطانیہ سے وڈیو لنک کے ذریعے ادارہ کی ترقی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

صدر اے کے این ایس اور صدائے چنار ڈیجیٹل کے سی ای او محمد امجد چوہدری ودیگر صدائے چنار ڈیجیٹل چینل کے افتتاح پر کیک کٹنگ کے بعد دعاکر رہے ہیں


تقریب میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کے معاون خصوصی سید عزادار حسین کاظمی ، ڈائریکٹر روزنامہ صدائے چنار سردار افتخار فاروقی، سید ذوالفقار بخاری ایڈووکیٹ ، معروف ٹی وی اینکر خواجہ عبدالمتین، ڈائریکٹر نیوز جی ٹی وی نیوز قیوم بخاری،سینئر صحافی تجزیہ کار اعجاز عباسی،اینکر پرسن ومعروف یوٹیوبر عابد عندلیب،مفتی عبدلواجد، کونسلر یونین کونسل لوات نیلم، فواد اسلم ایچ او ڈی پروگرامز اینڈ پبلک ریلیشن کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ، سنئیر صحافی رضوان عباسی ، نوجوان صحافی رئیس احمد خان ،حافظ ساجد، سجاد اعوان، شاہد راٹھور، سردار طاہر مسعود، آصف شبیر و دیگر افراد شریک ہوئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

staff


میزبانی کے فرائض سینئر صحافی اور معروف یوٹیوبر عابد عندلیب نے سر انجام دیئے ۔

amjad ch chief editor sadaechanar
صدر اے کے این ایس اور صدائے چنار ڈیجیٹل کے سی ای او محمد امجد چوہدری صدائے چنار ڈیجیٹل چینل کے افتتاح پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں


آخر میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر اے کے این ایس اور صدائے چنار ڈیجیٹل کے سی ای او محمد امجد چوہدری نے کہا کہ صدائے چنار ڈیجیٹل شفاف اور غیر جانبدار صحافت کو فروغ دینے کے لیے تمام مکاتب فکر کو اپنی آواز کو اجاگر کرنے کے یکساں مواقع فراہم کرے گا۔

مزید پڑہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button