راولپنڈی: احکام پاکستان پارٹی کے امیدوار برائے قانون اہلی ایل اے 43 دیلی، 4 حمزہ مجید بڑی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں

حمزہ مجید بزمی کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری، مختلف علاقوں میں ملاقاتیں اور مشاورتی اجلاس، عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان
راولپنڈی: استحکامِ پاکستان پارٹی کے امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی ایل اے-43 ویلی 4 حمزہ مجید بزمی کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے، جہاں مختلف علاقوں میں عوامی ملاقاتوں، مشاورتی اجلاسوں اور انتخابی سرگرمیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ مختلف مقامات پر عوام نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے بھرپور حمایت اور کامیابی کے عزم کا اظہار کیا۔
رتہ امرال میں حمزہ مجید بزمی نے عبد الحمید، ظفر بٹ، عابد شاہ، عبد الوحید اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی حکمتِ عملی، عوامی رابطہ مہم اور حلقے کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ شرکاء نے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم کو مزید مؤثر انداز میں چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دوسری جانب عید گاہ روڈ، راولپنڈی میں قائم استحکامِ پاکستان پارٹی کے الیکشن کمپین آفس میں بھی انتخابی سرگرمیاں جاری رہیں۔ حمزہ مجید بزمی نے مسعود احمد، غلام حسین ڈار، سہیل احمد راتھر، طارق محمود، ذیشان شیخ، محمد شاہد، غلام نبی وانی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی حکمتِ عملی، عوامی رابطہ مہم اور حلقے کی ترقی کے لیے آئندہ لائحۂ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
صادق آباد، راولپنڈی میں حمزہ مجید بزمی نے ساجدہ میر بی بی اور ان کے فرزند ناصر محمود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ساجدہ میر بی بی نے حمزہ مجید بزمی کو اپنا بیٹا قرار دیتے ہوئے ان کی کامیابی، صحت اور عوامی خدمت کے سفر کے لیے خصوصی دعائے خیر کی، جبکہ ان کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کا اعلان بھی کیا۔
اسی طرح کشمیر چمن زار کالونی میں حمزہ مجید بزمی نے عمران کوہستانی سے ملاقات کی، جس میں حلقے کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے، علاقے کی ترقی اور عوامی خدمت کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر حمزہ مجید بزمی نے کہا کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور حلقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔ مختلف علاقوں میں عوام نے ان کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔



