
عالمِ اسلام کے مقدس مقامات کی تاریخ سے وابستہ چند انتہائی نایاب اور ایمان افروز خاکے. جو 1853ء میں برطانوی مصنف سر رچرڈ فرانسس برٹن نے چوری چھپے تیار کیے تھے۔ اس دور میں حرمین شریفین میں غیر مسلموں کے داخلے پر پابندی کے باعث، انہوں نے "مرزا عبداللہ” نامی افغان حاجی کا روپ بدلااور قافلے کے ساتھ حجازِ مقدس پہنچے۔
رچرڈ برٹن نے یہ تمام خاکے اور مسجد الحرام کا تفصیلی نقشہ اپنے لباس میں چھپائے کاغذ کے ٹکڑوں پر پنسل سے بنائے، کیونکہ پکڑے جانے کی صورت میں انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ ان نایاب دستاویزات میں مدینہ منورہ کا پرسکون منظر، بیت اللہ شریف کا نقشہ اور روایتی عرب لباس میں ملبوس زائر کا خاکہ شامل ہے، جبکہ چوتھی تصویر میں خود مصنف کو اسی روایتی عربی قبا اور ٹوپی میں دیکھا جا سکتا ہے جو انہوں نے اس تاریخی سفر کے دوران پہن رکھی تھی۔



