فیصل ممتاز راٹھور کی الیکشن کامیابی کو ہائیکورٹ میں چیلنج درخواست سماعت کیلئے مقرر، 6 اکتوبر کو ہوگی سماعت مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری محسن عزیز کی جانب سے درخواست

فیصل ممتاز راٹھور کی انتخابی کامیابی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
مظفرآباد: آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی، کیس کی سماعت 6 اکتوبر کو ہوگی۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری محسن عزیز نے فیصل ممتاز راٹھور کی کامیابی کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری نتائج اور امیدواروں کو فراہم کیے گئے انتخابی فارمز میں مبینہ تضادات موجود ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے انتخابی نتائج کا جائزہ لینے اور فیصل ممتاز راٹھور کی کامیابی منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔ عدالت سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سنے گی۔



