کیلیفورنیا کے آسمان پر بادلوں کے خوبصورت منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

کیلیفورنیا کے شہر سانتا کروز کے آسمان پر بادلوں کے خوبصورت منظر نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کروز کے آسمان پر بادلوں کا ایسا دلکش نظارہ کیا گیا کہ دیکھنے والی ہر آنکھ حیرت کی تصویر بن گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے منگل کو شام ڈھلتے وقت آسمان پر سمندری لہروں کی صورت میں گہرے سیاہ اور سفید بادلوں کو دیکھا گیا۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بادلوں پر پڑنے والی سورج کی روشنی نے منظر کو مزید خوبصورت بنایا جسے مقامی افراد نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔
ساحل پر موجود ایک خاتون نے بادلوں کا یہ دلکش منظر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کی ویڈیوخاصی وائرل ہورہی ہے۔



