نومنتخب صدر کا تقرر خوش آئند، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے: وزیراعظم افتخار گیلانی

وزیراعظم آزاد کشمیر نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کی بنیادوں کو مضبوط کرنا اور عوامی فلاح ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اور وفاقی پارلیمانی پارٹی کا نومنتخب صدر کے حوالے سے فیصلے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔ وزیراعظم نے اہلیان پونچھ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کی صورت میں موجودہ حالات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے، تاہم پونچھ میں الیکشن نہ ہونے کا افسوس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اپوزیشن کو سائیڈ لائن کرنے کے بجائے ساتھ لے کر چلے گی اور اصلاح کے لیے ہونے والی تنقید کو بھی مثبت انداز میں قبول کیا جائے گا۔



