پیپلز پارٹی انتخابی عمل کو منصفانہ نہیں مانتی: چوہدری محمد یاسین تعلیمی و صحت پیکجز میں تبدیلی ہوئی تو سڑکوں پر نکلیں گے نومنتخب صدر کو مبارکباد، جمہوری عمل پر یقین برقرار ہے

پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے، تاہم موجودہ انتخابی عمل کو پارٹی کسی صورت منصفانہ نہیں مانتی اور اسے انتخابی عمل پر شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے نومنتخب صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومتیں ایک دوسرے کا تسلسل ہوتی ہیں، اس لیے سابق حکومت کے ایجوکیشن اور ہیلتھ پیکجز سمیت فلاحی منصوبوں پر نظرثانی نہیں ہونی چاہیے۔ چوہدری محمد یاسین نے خبردار کیا کہ اگر صحت اور تعلیم کے پیکجز میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تو پیپلز پارٹی بھرپور احتجاج کرے گی۔



