حمزہ علی سید اسسٹنٹ ڈائریکٹر نظامت تعلیمات مظفر آباد تعینات نئی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں

ماشاءاللہ، دلی مبارکباد 🌹
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) کوٹلی، محترم حمزہ علی سید صاحب کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نظامتِ تعلیمات مظفرآباد تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
یہ تعیناتی آپ کی محنت، فرض شناسی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، انتظامی بصیرت اور شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو نئی ذمہ داریوں میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کی صلاحیتوں کو نظامِ تعلیم کی بہتری اور طلبہ و اساتذہ کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔



